پاکستان
13 اپریل ، 2012

رحیم یار خان:قیدی کی مبینہ ہلاکت کیخلاف جیل میں احتجاج

رحیم یار خان:قیدی کی مبینہ ہلاکت کیخلاف جیل میں احتجاج

رحیم یارخان … رحیم یارخان کے ڈسٹرکٹ جیل میں جیل سپریٹنڈنٹ کے مبینہ تشدد سے ایک قیدی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا، واقعے کے خلاف جیل کے قیدی سراپہ احتجاج بن گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان میں مشتعل قیدی بیرکوں کی چھتوں پر چڑھے ہوئے ہیں، ان کا الزام ہے کہ گزشتہ شب نشے میں دھت جیل سپریٹنڈنٹ شاہد نعیم شیخ دو قیدیوں کو بیرک سے نکال کر لے گیا تھا، اور ان پر نشے کی حالت میں تشدد کرتا رہا، جیل سپریٹنڈنٹ کے مبینہ تشدد سے منظور نامی قیدی ہلاک جبکہ تشدد کا نشانہ بننے والا دوسرا قیدی رحمت اللہ شدید زخمی ہے جسکا علاج جیل کے اندر کیا جارہا ہے، دوسری جانب جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے،ذرائع کے مطابق قیدیوں کو منتشر کرنے کے لئے جیل کے اندر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جارہی ہے، واقعے کی تفصیلات جاننے کے لئے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ اور جیل سپریٹنڈنٹ شاہدنعیم شیخ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دستیاب نہ ہوسکے۔

مزید خبریں :