پاکستان
13 اپریل ، 2012

سندھ میں میٹرک کے امتحانات،ساتواں پرچہ بھی آوٴٹ

سندھ میں میٹرک کے امتحانات،ساتواں پرچہ بھی آوٴٹ

کراچی… سندھ بھر میں نہم اور دہم جماعت کے امتحانات جاری ہیں،نوشہروفیروزمیں آج مسلسل ساتواں پرچہ بھی امتحان شروع ہونے سے پہلے آوٴٹ ہوگیا۔ سکھرتعلیمی بورڈ کے تحت آج دسویں جماعت کافزکس کا پرچہ ہوا۔ نوشہروفیروز کے علاقوں کنڈیارو، محراب پور، لاکھاروڈ اور ٹھاروشاہ سمیت مختلف امتحانی مراکز میں آج مسلسل 7 واں پرچہ بھی آوٴٹ ہوکرامتحان شروع ہونے سے پہلے فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر پہنچ گیا۔میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے تحت آج نویں جماعت کا فزکس کا پیپر تھا، امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود لوگوں کا رش تھا اور گزشتہ پرچوں کی طرح آج بھی کھلے عام نقل جاری رہی۔ لاڑکانہ میں دسویں جماعت کاریاضی کاپیپرہوا،یہاں بھی با آسانی نقل جاری رہی، چیرمین تعلیمی بورڈلاڑکانہ داوٴد میمن کے مطابق مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے مارے گئے، اور نقل کرانے کے الزام میں ڈیوٹی پر مامور عملے کے خلاف کارروائی کی گئی ،22 طلبا بھی نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جنکو امتحانی مراکز باہر نکال دیا گیا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت ٹنڈوجام ، ٹنڈوالہ یار اور حیدرآباد سمیت مختلف امتحانی مراکز پر کارروائی کے دوران 54 طلبا و طالبات نقل کرتے ہوئے اور ایک جعلی امیدوار پیپر دیتے ہوئے پکڑا گیا، نقل کرانے کے الزام میں ایک انویجی لیٹر کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :