پاکستان
01 جولائی ، 2014

ڈھاکا میں 2 پاکستانی جعلی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

ڈھاکا میں 2 پاکستانی جعلی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

ڈھاکا.......ڈھاکا میں 2 پاکستانیوں کو جعلی بھارتی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔بنگلادیش کسٹم انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ دونوں پاکستانیوں کو شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا، ان کے قبضے سے پونے 2 کروڑ روپے مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار پاکستانی پی آئی اے کی پرواز سے ڈھاکا آئے تھے۔

مزید خبریں :