پاکستان
01 جولائی ، 2014

کراچی :اورنگی ٹائون میں مقابلہ، دو مبینہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی :اورنگی ٹائون میں مقابلہ، دو مبینہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی........کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پولیس مقابلے کے بعد دو مبینہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون میں قصبہ موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں :