01 جولائی ، 2014
پشاور .........پشاور ایئرپورٹ کے نواحی علاقوں میں سروے کا کام جاری ہے۔ طیاروں کی لینڈنگ سے ایک گھنٹہ پہلے بڈھ بیر میں پولیس نفری لینڈنگ ایریا میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ رات کو سیکورٹی فورسز گشت کریں گی۔ پشاورطیارہ حملہ کیس کے بعد بڈھ بیر، سربند اور پشتخرہ کے 25دیہاتوں میں پولیس کا گھرگھرسروے جاری ہے۔ دو دنوں میں بڈھ بیر کے 10ہزار کے قریب گھروں میں مقامی افراد کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بھی اکٹھا کیاجارہا ہے۔