13 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقہ لی مارکیٹ میں مشتعل افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس پر دستی بم سے بھی حملہ کیا گیا ہے ۔ لی مارکیٹ صبح سے میدان جنگ بنا ہوا ہے مشتعل افراد کی جانب سے توڑپھوڑ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،،مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے صبح کھلنے والی دکانیں بند کرادی جبکہ پتھاروں کو بھی آگ لگائی ، مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراوٴ فائرنگ اور دستی بم سے بھی حملہ کیا۔ پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ بھی کی مشتعل افراد کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں پر بھی فائرنگ کی گئی۔