01 جولائی ، 2014
کراچی.......سندھ کے وزیر بلدیات شرجیل میمن نے کمشنر کراچی کے ہمراہ پی آئی ڈی سی پر واقع غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس پر چھاپہ مارا اور واٹر ہائیڈرنٹ کو مسمار کرادیا۔اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام کو پانی کی فراہمی کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے دہلی کالونی میں مارکیٹ کی دکانوں پر کمشنر کراچی اور ایڈمنسریٹر کراچی کے ہمراہ چھاپہ مارا اور متعدد، دکانداروں کو بھاری جرمانے جبکہ اپنا سامان چھوڑ کر بھاگ جانے والے ٹھیلے والوں کا سامان ضبط کرکے اسے ایدھی سینٹر بھجوانے کے احکامات جاری کئے۔