01 جولائی ، 2014
کراچی........کراچی کے علاقے بنارس پُل کے نیچے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول شخص کےپاس سرکاری موٹرسائیکل تھی، واردات سے محسوس ہوتا ہے کہ مقتول کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔