پاکستان
13 اپریل ، 2012

امدادی کاموں کیلئے جرمنی اور سوئز ٹیمیں گیاری پہنچ گئیں

امدادی کاموں کیلئے جرمنی اور سوئز ٹیمیں گیاری پہنچ گئیں

اسکردو… گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے پاک فوج کے جوانوں کی مدد کے لئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں ،امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں گیاری پہنچ گئیہیںَ کھدائی کے مقام کی نئی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں ۔ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجیوں تک رسائی اور امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے چین اور ناروے کے ریسکیو ماہرین بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان دن ہو یا رات کھدائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ،برفباری اور سخت موسم بھی ان کا عزم و حوصلہ نہیں توڑ سکا ۔ انہیں آس ہے تو یہی کہ شاید اپنے ساتھیوں کا کوئی سراغ مل جائے۔ پانچ ٹارگٹ پوائنٹس میں ایک اور پوائنٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے اور امدادی کارکن اب تک ایک سو پندرہ فٹ گہرائی تک پہنچ چکے ہیں جس کے بعد ایک تین میٹر چوڑی سرنگ بھی بنائی جائیگی ،کھدائی کے لیے پندرہ مشینوں سے مدد لی جارہی ہے ،امدادی کاموں میں ساڑھے پانچ سو سے زائد سول اور فوجی جوان حصہ لے رہے ہیں،سیاچن میں دن میں منفی 5جبکہ رات میں منفی 15ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے ، سیاچن میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے لیکن پاک فوج کے جوان اورامدادی ٹیمیں موسم کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :