پاکستان
02 جولائی ، 2014

حکومت پنجاب آئی ڈی پیز کی بھرپورمدد کرے گی،رانا مشہود

حکومت پنجاب آئی ڈی پیز کی بھرپورمدد کرے گی،رانا مشہود

لاہور......پنجاب کے وزیر قانون و تعلیم رانا مشہود نے کہا ہےکہ حکومت پنجاب آئی ڈی پیز کی بھرپورمدد کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کا بھی بھرپور خیال رکھا جائے گا ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیر رانا مشہود نےکہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے مسائل مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ باربار آئی ڈی پیز کو بے گھر نہ کیا جائے ، انہوں نےآئی ڈی پیز کے لیے تعلیمی اداروں کی مدد سے فنڈز اکٹھے کرنے ، نمائشی مقابلے کروانے اور یوتھ پر مشتمل ویلنٹیئرز فورس بنانے کا بھی اعلان کیا ، رانا مشہود کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت آئی ڈی پیز کی بھرپور مدد کرے گی ۔رانام مشہود نےکہاکہ وہ نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیںکہ آج پھر پاکستان کو مضبوط کرنے کا وقت ہے، نوجوان نکلیں اورملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے متحرک کردار ادا کریں، اس موقع پر انہوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کی ۔

مزید خبریں :