پاکستان
02 جولائی ، 2014

شمالی وزیرستان سے آنے والے 5 لاکھ متاثرین کی رجسٹریشن

شمالی وزیرستان سے آنے والے 5 لاکھ متاثرین کی رجسٹریشن

راولپنڈی........شمالی وزیرستان سے آنیوالے 5لاکھ متاثرین کی رجسٹریشن کے بعد سرکاری سطح پر دیکھ بھال کی جارہی ہے، تاہم سیکڑوں خاندان ایسے بھی ہیں جو رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری امداد سے محروم ہیں۔شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین کیلئے بنوں میں رجسٹریشن پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل پرویز خان کے مطابق نقل مکانی کرنے والے دو لاکھ 83ہزار خاندانوں کے تقریباٍ 5لاکھ متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے، تاہم شمالی وزیرستان سے بنوں تک پیدل آنیوالے متاثرین کی رجسٹریشن نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی ان کے پاس راشن کارڈ موجود ہیں۔ ان غیر رجسٹرڈ لوگوں کو سرکاری اسکولوں ، اسپتالوں اور حجروں میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں انہیں خوراک اور ادویات کے مسائل کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :