پاکستان
13 اپریل ، 2012

ارسس ٹریکٹرز ریفرنس ، سابق وفاقی وزیر یوسف تالپر کو بری کر دیا گیا

ارسس ٹریکٹرز ریفرنس ، سابق وفاقی وزیر یوسف تالپر کو بری کر دیا گیا

راول پنڈی … راول پنڈی کی احتساب عدالت نے 1990ء کی دہائی میں قائم ہونے والے ارسس ٹریکٹرز کی درآمد کے خلاف احتساب ریفرنس میں شریک ملزم سابق وفاقی وزیر یوسف تالپر کو بری کردیا ہے ۔ ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں نواب یوسف تالپر اور سابق ڈی جی زرعی بنک اے ایچ کنگو ، آصف علی زرداری کے ساتھ شریک ملزم نامزد کئے گئے تھے، این آر او کے اجراء سے یہ ریفرنس ختم جبکہ این آر او کالعدم قرار دئے جانے کے بعد ریفرنس بحال ہوا تھا، عدالت نے صدر آصف زرداری کو آئینی استثنی دینے کے بعدشریک ملزموں کیخلاف سماعت جاری رکھی اور آج فیصلہ سناتے ہوئے دونوں شریک ملزم بری کردئے، عدالتی فیصلہ میں اصل دستاویز کی جگہ نقول کی بنیاد پر ریفرنس تیار کرنے کی حیثیت پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

مزید خبریں :