پاکستان
13 اپریل ، 2012

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قابل افسوس ہیں،گورنر بلوچستان

ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قابل افسوس ہیں،گورنر بلوچستان

کوئٹہ… گورنر بلوچستان نواب ذولفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ صوبے میں اتنی بڑی کابینہ کے ہوتے ہوئے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات قابل افسوس ہے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ہزارہ ڈیموکریک پارٹی کے عہدیداروں سے مذاکرات کے دوران کئی۔ گورنر بلوچستان نے صوبے امن ومان کی مخدوش صورت حال پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بد امنی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے انہوں نے کہا کہ اگر ایسے واقعات کنٹرول نہ ہوئے تو سول وار کا خدشہ ہے ۔ گورنر نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی لوگ لاشیں اٹھا رہے ہیں لوگوں کا قتل عام قابل افسوس ہے۔

مزید خبریں :