13 اپریل ، 2012
اسلام آباد… گلگت بلتستان میں قتل کے واقعات کیخلاف اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی اجتماع منعقد کیاگیا۔ اسلام آباد کے پریڈ ایونیو پر ہونے والے احتجاجی اجتماع میں مظاہرین نے چلاس میں قتل کے واقعات کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے، ذمہ دار عناصر کو پکڑنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں اسلام آباد اور راول پنڈی سے آئے ہوئے افراد نے شرکت کی اور اس موقع پر نماز جمعہ بھی ادا کی گئی۔