دنیا
07 جولائی ، 2014

نائجیریا: 60 مغوی خواتین شدت پسندوں کے چنگل سے نکل گئیں

نائجیریا: 60 مغوی خواتین شدت پسندوں کے چنگل سے نکل گئیں

ابوجا..... نائجیریا میں گزشتہ ماہ اغوا کی گئیں 60 خواتین شدت پسندوں کی قید سے نکلنےمیں کامیاب ہوگئیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 60 خواتین اور لڑکیاں شدت پسندوں کی قید سے نکل کر اپنے گھروں کو پہنچ گئی ہیں۔ وہ ان دو سو سے زائد خواتین میں شامل تھیں جنہیں گزشتہ ماہ شمال مشرقی نائجیریا سے اغوا کیا گیا تھا۔ شمالی افریقہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اغوا کی ذمے داری قبول کی تھی۔

مزید خبریں :