07 جولائی ، 2014
کراچی..... تعمیراتی سرگرمیاں بڑھنے کے باعث گزشتہ مالی سال سیمنٹ کی فروخت میں8 لاکھ ٹن اضافہ دیکھا گیا ۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ مالی سال2013-14 کے دوران ملک میں سیمنٹ کی فروخت 3کروڑ 42لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی ۔دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات مالی سال2012-13 کے مقابلے گزشتہ مالی سال 81 لاکھ ٹن تک محدود رہی۔ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے منصوبوں کی شروعات کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں بڑھ نے سیمنٹ کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔