کھیل
13 اپریل ، 2012

آئی پی ایل:کولکتہ نے راجستھان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

آئی پی ایل:کولکتہ نے راجستھان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

کولکتہ…انڈین پریمیر لیگ کے پندرہویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو دپانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔اس سے قبل راجستھان کے کپتان راہول ڈریوڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 131کا مجموعہ ترتیب دیا۔جس میں کپتان ڈریوڈ 28،گوسوامی 24اور اویس شاہ 31قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جبکہ کولکتہ کی جانب سے شکیب الحسن نے شاندار بولنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹیں لیں۔جواب میں کولکتہ نے مقررہ ہدف پانچ وکٹیں کھوکر 19.2اوورز میں 137رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔جیک کیلس 31،منوندر بسلا29اور تیواڑی 24نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔راجستھان کی جانب سے بوتھا، سنگھ ،ہوگ اور میناریا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔میچ میں شاندار بولنگ کرنے پر بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے شکیب الحسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ کولکتہ کے ایڈن گارڈن سے براہ راست دکھایا گیا۔

مزید خبریں :