کاروبار
14 اپریل ، 2012

صدر اوباما نے اپنی سیکریٹری سے کم ٹیکس ادا کیا، امریکی ٹی وی

صدر اوباما نے اپنی سیکریٹری سے کم ٹیکس ادا کیا، امریکی ٹی وی

واشنگٹن… امریکی صدرباراک اوباما نے اپنی سیکریٹری انیتا بریکین رجز سے کم انکم ٹیکس اداکیا ہے۔ امریکی ٹی وی کاکہنا ہے صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشیل نے 2011ء کے لیے ایک لاکھ 62 ہزار ڈالر انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔انھوں نے اپنی مشترکہ 7 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی سالانہ آمدنی پر ساڑھے 20 فی صد کی شرح سے وفاقی ٹیکس دیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاوٴس نے یہ انکشاف نہیں کیا کہ صدراوباما کی سیکریٹری انیتا بریکین رجز نے کتنا ٹیکس اداکیا تاہم اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ سیکریٹری نے صدرسے زیادہ ٹیکس کی ادائیگی کی جبکہ ان کی آمدنی صدرسے کم ہے۔ وہائٹ ہاوٴس کا کہناہے کہ صدر اوباما کی کل آمدنی کا تقریباً نصف یعنی چار لاکھ ڈالر تنخواہ سے جب کہ باقی ماندہ رقم ان کی کتابوں کی فروخت سے حاصل ہوئی۔ایک اور رپورٹ کے مطابق صدر اوباما نے گزشتہ سال 39 خیراتی اداروں کو ایک لاکھ 72 ہزار ڈالر سے زیادہ کے عطیات دیے تھے۔

مزید خبریں :