دنیا
18 جولائی ، 2014

ملائیشین مسافر طیارے کے گرنے سے متعلق شواہد کا سلسلہ جاری

ملائیشین مسافر طیارے کے گرنے سے متعلق شواہد کا سلسلہ جاری

کیف.....ملائیشین مسافر طیارے ایم ایچ17 گرنے سے متعلق شواہد کاسلسلہ جاری ہے۔طیارے میں ایڈز کانفرنس میں شرکت کے لیے جانے والے سو ماہرین بھی سوار تھے،ملایئشین ایئرلائن حکام کے مطابق ایم ایچ 17 طیارے کا طے شدہ روٹ 35 ہزار فٹ تھا۔ یوکرینی ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو 33 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے لیے کہا۔اس طیارے پر سوارلوگوں نے کبھی سوچابھی نہ ہوگاکہ ان کے اس سفر کا ایسا بھی اختتام ہوسکتاہے۔طیارے پر موجود ایک ڈچ شہری نے سوارہونے سے پہلے طیارے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری کیں اور لکھا کہ اگر طیارہ لاپتہ ہوجائے تو لوگوں کو پتہ ہوکہ یہ ایسا تھا۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام ورلڈ ایڈز کانفرنس میں شرکت کے لیے آسٹریلیا جانے والے تقریباً 100 سے زائد افراد بھی سوار تھے کہ جواس واقعے میں ہلاک ہوگئے۔طیارے میں موجود ایک پھول فروش کی المناک موت کے بعد ہالینڈ میں موجود دکان کے باہر لوگوں نے اس کی یاد میں پھولوں کے ڈھیر لگادئے ہیں۔ بھارت کے فنکار نے ریت پر بدقسمت طیارے کا ماڈل بنایاہے۔خوش قسمتی سے اس پرواز پر اسکاٹ لینڈ کا ایک خاندان آخری وقت میں سوار ہونے سے رہ گیااور یوں ان کی جانیں بچ گئیں۔

مزید خبریں :