دنیا
19 جولائی ، 2014

اسرائیل کے نئے حملے،جاں بحق فلسطینیوں کی تعدد 333ہوگئی

اسرائیل کے نئے حملے،جاں بحق فلسطینیوں کی تعدد 333ہوگئی

غزہ......غزہ پر اسرائیل کے نئے حملے میں9فلسطینی شہید ہوگئے،ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس طرح اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعدد 333 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے آج پھر نہتے فلسطینیوں پر بم باری کرتے ہوئے خان یونس اور غزہ کے شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا،ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل شا م سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 19 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ غزہ کی سرحد پر القسام بریگیڈ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون آج سے مشرق وسطیٰ پہنچ رہے ہیں،وہ جنگ بندی کیلیے اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

مزید خبریں :