14 اپریل ، 2012
راولپنڈی… گیاری میں خراب موسم کے سبب ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم ریسکیو آپریشن دن رات جا ری ہے جسے موسم کی صورت حال میں بہتری کے بعد مزید موثر کیا جاتا ہے ، ڈی جی ایم او میجر جنرل اشفاق ندیم نے میڈیا سانحہ گیاری کے بعد جاری ریسکیو آپریشن کی صورت حال پر بریفنگ میں کہنا ہے کہجب بھی کوئی حادثہ پیش آتا ہے پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ برف تلے دبے افرادکوجلدازجلدنکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔امدادی کاموں میں پاک فضائیہ بھر پور مدد کر رہی ہے ،بین الاقوامی تنظیموں اوردوست ممالک سے مدد کی درخواست کی گئی،جرمنی ، سوئٹزرلینڈاور چین کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں کیلئے یہاں پہنچ چکی ہیں جبکہ ناروے سے بھی ایک امدادی ٹیم پہنچے گی۔امریکی ٹیم پاکستان پہنچی ہے،اگرکل موسم بہترہواتو وہ بھی کام شروع کردیگی۔متاثرہ علاقے میں بھاری مشینری پہنچاناآسان نہیں ہے،قریب پہنچ کرمشینری کے بجائے خودسے امدادی کام کرنے ہوتے ہیں۔پچھلے 2دن میں مزید چھوٹے تودے گرے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت بٹالین ہیڈ کوارٹر میں 139 افراد موجود تھے ،امدادی کارروائیوں میں 400 فوجی اور 60 سویلین شامل ہیں،متاثرہ علاقے میں 24 گھنٹے آپریشن جاری ہے۔