دنیا
21 جولائی ، 2014

غزہ: اسرائیلی بمباری ،96فلسطینی شہید،مجموعی ہلاکتیں 434ہوگئیں

غزہ: اسرائیلی بمباری ،96فلسطینی شہید،مجموعی ہلاکتیں 434ہوگئیں

غزہ.......غزہ کا علاقہ شجائیہ مقتل بن گیا ۔اسرائیلی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں نے ایک ہی دن (آج) میں 96 سے زائد فلسطینی شہید کردیے ۔13 روز میں شہدا کی تعداد 434سے تجاوز کر گئی جبکہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہیںدنیا بھر میں اسرائیل مخالف مظاہروں اور مذمتوں کے باوجود آج بھی اسرائیل کی سفاکیت برقرار رہی اور صیہونی فوجوں نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 96 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا، 13 دن میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 434 سے تجاوز کر گئی ہے جس میں 112 معصوم بچے، 41 خواتین اور 25 بزرگ شہری شامل ہیں، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے مطابق 80 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسکولوں میں پناہ لی ہوئی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے اپنے 18 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے، دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلسطین کی صورتحال پر حماس کو قصور وار گردانتے ہوئے ایک بار پھر اسرائیلی حملوں کو جائز قرار دیا، ادھر قطر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون،فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس کے سربراہ خالد مشل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں :