15 اپریل ، 2012
بنوں ... سینٹرل جیل بنوں پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا،حملے میں بھاری اسلحے کا استعمال کیاگیا،راکٹ کے گولے لگنے سے جیل کی حفاظتی دیوار میں شگاف پڑگئے ،جبکہ جیل سے کئی قیدی فرار ہوگئے ،پولیس ذرائع کے مطابق بنوں سینٹرل جیل پر نامعلوم شدت پسندوں نے اچانک حملہ کردیا۔ تاہم جیل پولیس نے فوری جوابی فائرنگ شروع کردی اور مدد کیلیے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی،دونوں طرف سے ہونے والی شدیدفائرنگ سے ٹاوٴن شپ کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر بھی استعمال کیے ،جیل کی حفاظتی دیوارپر راکٹ لانچر کے گولے لگنے سے جگہ جگہ شگاف پڑگئے ہیں ،سینٹرل جیل کے علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی کئی گھنٹوں سے معطل ہے،آخری اطلاعات تک پولیس اور شدت پسندوں میں فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے۔جبکہ کئی ملزمان جیل کے تالے توڑ کر فرار ہوگئے ہیں ۔