15 اپریل ، 2012
قاہرہ ... مصر کے ہائر الیکشن کمیشن نے عمر سلیمان، حازم ابو سلیمان اور خیرت الشاطر سمیت صدارت کے دس امید واروں کے انتخابی دستاویزات خارج کردیئے، جس سے بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔مصر میں سابق نائب صدر عمر سلیمان، سلفی مومنٹ کے رہنما حازم ابو اسماعیل، مصری پارلیمان میں اکثریت کے حامل الاخوان المسلمین کے نمائندے خیرت الشاطر سمیت دس امیدواروں کے انتخابی پیپر مسترد کردیئے ہیں۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ آتے ہی سلفی امیدوار حازم ابو اسماعیل کے حامیوں نے فیصلہ مسترد کردیا، جبکہ امیدوار کے وکیل نے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے