پاکستان
15 اپریل ، 2012

پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس میں مبینہ دھاندلیوں پر کمیونٹی کا غم و غصہ کا اظہار

ڈیلس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس میں مبینہ دھاندلیوں پر کمیونٹی نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سوسائٹی مخصوص افراد کا کلب بن کر رہ گئی ہے۔ انتخابات کے ذریعے منتخب سوسائٹی کی صدر ڈاکٹر رابعہ خان نے بھی گزشتہ دنوں خرابی صحت کی بناء پر استعفیٰ دے دیا ، معلوم ہواہے کہ استعفے کی وجہشدید اختلافات تھے۔ جبکہ ڈیڑھ سال قبل سوسائٹی کے دو سابقہ صدور نے بھی قابض گروپ پر اقرباپروری، کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے اور کہا تھا کہ فلاحی تنظیم کو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس طرح یہ معاملات مقامی عدالتوں میں بھی گئے لیکن نتیجہ اب تک کچھ بھی برآمد نہیں ہوا ،تاہم یہ ضرور ہوا کہ سابق صدور کی بنیادی رکنیت کو ختم کردیا گیا ہے تاکہمخالف آوازوں کو دبایا جاسکے۔ سابق صدور کا یہ بھی الزام تھا کہ تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی کمیونٹی سے چندہ کی صورت جمع رقم چند مخصوص افراد کے مشترکہ اکاؤنٹ میں جمع ہے۔ جن کو اب بورڈ آف ٹرسٹی بنا دیاگیا ہے۔سوسائٹی کے سینئر اراکین کا کہنا ہے کہ علیحدہ تنظیمیں بنانے کی بجائے پاکستانیوں کو چاہئے کہ وہ اس پرانی تنظیم میں ہونے والے غیرقانونی اقدامات پر صدائے احتجاج بلند کریں،موجودہ نامزدگیوں کو ختم کرکے عبوری کابینہ کے تحت انتخابات کرائے جائیں اور دو لاکھ 70 ہزار ڈالر کی رقم سوسائٹی کے اصل اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے۔

مزید خبریں :