23 جنوری ، 2012
لاہور … قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پارلیمنٹ کی قرار دادوں پر عمل نہیں ہوتا، نیٹو سپلائی کی بندش اور شمسی ائر بیس قرار داد کی وجہ سے خالی کرایا گیا۔ فیصل کریم کنڈی نے پنجاب اسمبلی کے دورے کے موقع پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی قرار دادوں پر عمل کیا جا رہا ہے فروری کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں 40 سال سے کم عمر کے ارکان پر مشتمل یوتھ پارلیمنٹ فورم قائم کر دیا گیا ہے۔ جس کا مقصد نوجوان ارکان اسمبلی کو پارلیمانی امور کی تربیت دینا ہے۔