15 اپریل ، 2012
اسلام آباد… آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، راول پنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالا، لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان ، کوہاٹ، بنوں ، ہزارہ، سکھر ، حیدر آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راول پنڈی، اسلام آباد، رحیم یار خان ، ملتان ، کوئٹہ ، حیدرآباد اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ اسلام آباد میں سب سے زیادہ بارش 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، اس کے علاوہ بدین میں 19، کوئٹہ 12، بارخان اور اسلام آباد میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔