پاکستان
23 جنوری ، 2012

سپریم کورٹ ہی کراچی میں نوگوایریاز ختم کراسکتی ہے، آفاق احمد

اسلام آباد … مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہی کراچی میں نوگو ایریاز ختم اور دہشت گردی کے خلاف اقدام کراسکتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے 3700 افراد کے خلاف قتل اور دہشت گردی کے مقدمات این آر او کے تحت ختم کئے گئے جنہیں بحال کیا جائے، کراچی تمام جماعتوں کے لئے نوگو ایریا ہے۔ اسلام آباد پہنچنے کے موقع پر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی کے کے معاملے کی سماعت کے موقع پرحکومت سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ کراچی میں نوگو ایریاز ختم ہوگئے ہیں جو غلط بیانی ہے اور جھوٹ بولنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے سبب ہی کراچی میں قتل و غارت کے واقعات میں کمی آئی، حکومت نے کراچی میں سیاسی حلیفوں کو بے لگام چھوڑا ہوا ہے، فوجی آپریشن کراچی کے مسئلہ کا حل نہیں، عزم ہو توسیاسی حکومت امن لاسکتی ہے۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان جو ایم کیو ایم کے مخالف تھے انہیں بھی جلسے کے لئے متحدہ سے انڈرہینڈ ڈیلنگ کرنی پڑی۔

مزید خبریں :