15 اپریل ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام تخت زرداری سے بیزار ہو چکے ہیں۔ لاہورسے جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو صدر آصف علی زرداری اور ان کے حواریوں کی کرپشن نے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ صدر زرداری اس وقت کہاں تھے جب پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے عوام سیلاب میں ڈوبے ہوئے تھے۔ پرویز رشید کاکہنا تھا کہ زرداری ازم کا خاتمہ بہت قریب ہے۔