15 اپریل ، 2012
بنگلور…انڈین پریمیئر لیگ کے آج ہونے والے دوسرے میچ میں راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 59رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔اس سے قبل راجستھان کے کپتان راہول ڈریوڈ نے بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اجنکیا راہانے کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، اوردونوں نے ملکر پہلی وکٹ کی شراکت میں 62رنز کی شراکت قائم کی۔ڈریوڈ 25رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو اویس شاہ60نے راہانے کے ساتھ ملکر ایک اور بڑی شراکت قائم کی جو 121رنز پر مبنی تھے اور یہ صرف پچاس گیندوں پر بنے۔راہانے آخری گیند تک کریز پر موجود رہے اور انھوں نے صرف 60گیندوں پر 103ناقابل شکست رنز بنائے جوکہ ایونٹ کی پہلی سنچری بھی ہے۔اس طرح راجستھان نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں صرف دووکٹوں کے نقصان پر 195رنز بناڈالے۔جواب میں بنگلور کی پوری ٹیم 19.5اوورز میں 136رنز پر ڈھیر ہوگئی۔مایانگ اگروال 34وہ واحد بیٹسمین تھے جنھوں راجستھانی بولروں کا مقابلہ کیا۔راجستھان کی جانب سے سدھارتھ ترویدی نے4جبکہ پنکج سنگھ اور امیت سنگھ نے دو دو وکٹیں اپنے نام کیں۔واضح رہے کہ یہ میچ بنگلور سے جیو سوپر پر براہ راست دکھایا گیا۔