پاکستان
15 اپریل ، 2012

ڈاکٹر فخرالدین نے ن لیگ کو چھوڑ دیا، پیپلزپارٹی واپس آ گئے

لاہور … پیپلزپارٹی کو چھوڑ جانے والے پی پی پنجاب کے سابق سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فخرالدین نے ایک ماہ بعد ہی مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فخرالدین نے کہا کہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونا ان کی بیوقوفی اور غلطی تھی، پیپلزپارٹی ہمیشہ ان کا گھر ہے اور وہ اپنے گھر واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو قریب سے دیکھنے پر پتہ چلاکہ وہ ایک ذہنی بیمار اور مفلوج شخص ہیں جنہیں وزیراعلیٰ ہاوٴس کی بجائے فاوٴنٹین ہاوٴس میں ہونا چاہئے۔

مزید خبریں :