15 اپریل ، 2012
گھوٹکی … گھوٹکی کے قریب خانپور مہر میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 15ملزمان کو گرفتار اور متعدد مکانات کو منہدم کر دیا جبکہ مکان کی دیوار گرنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم لیاقت گبول کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے خانپور مہر کے گاوٴں کلادی گبول میں سرچ آپریشن کیا اور گاوٴں سے 15 مشکوک ملزمان کو گرفتارلیا ہے جبکہ ایک درجن سے زائد کچے مکانات کو منہدم کردیا۔ اس دوران دیوار گرنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اصل ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔