پاکستان
15 اپریل ، 2012

لاہور:نیٹوسپلائی کی بحالی، بلوچستان و گلگت کے واقعات کیخلاف مظاہرہ

لاہور … نیٹو سپلائی کی بحالی، بلوچستان اور گلگت میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے لاہور میں مظاہرہ کیا۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے علماء اور کارکن بڑی تعداد میں لاہور پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے۔ انہوں نے ڈرون حملوں اور نیٹو کی سپلائی بحال کئے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے امیر سلمان منیر کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی بحالی کی قرار داد ملک و قوم کے مفاد کے منافی ہے، 18 کروڑ غیور پاکستانی عوام ایسے امریکی غلامانہ فیصلے یکسر مسترد کر دیں گے۔

مزید خبریں :