پاکستان
16 اپریل ، 2012

ایران نے مذاکرات نہ کئے تو مزید پابندیاں لگائیں گے ،اوباما

ایران نے مذاکرات نہ کئے تو مزید پابندیاں لگائیں گے ،اوباما

کارٹاجینا ... امریکی صدر بارک اوباماکا کہنا ہے کہ اگرایران نے عالمی براردی کے ساتھ مذاکرات کا فائدہ نہیں اٹھایا تو مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔کولمبیا کے شہر کارٹاجینا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ ایران کے جوہری پروگرام کے تنازع کو حل کرنے کا بہترین طریقہ سفارت کاری ہے۔ان کا کہناتھاکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند ہورہا ہے۔اگر ایران نے معاملے کو طول دیا تھا مزید آنے والے مہینوں میں مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔بارک اوباما کا کہناتھاکہ کولمبیا میں امریکی سیکریٹ سروس کے اہل کاروں پر جنسی اسکینڈل کے الزامات ثابت تو ناراض ہوجاوں گا، ان کا کہناتھاکہ اہل کاروں کی جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے متعلق فائنل تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار ہے۔امریکی صدر بارک اوباما نے کولمبیا میں امریکن سمٹ میں شرکت کی۔امریکن ممالک کے سربراہ اجلاس بغیر کس مشترکا اعلامیہ کے ختم ہوگیا۔

مزید خبریں :