05 اگست ، 2014
زیورخ........سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا شمار نہ صرف ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے بلکہ کرکٹ سے بھی انکی دلچسپی ڈھکی چھپی نہیں، لیکن ایک کھیل اور بھی ہے جس میں فیڈرر کافی مہارت رکھتے ہیں، آئیے دیکھتے ہیںیہ ہیں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر، 16 گرینڈ سلیم جیتے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں،کرکٹ کے کھیل سے بھی انہیں کافی لگاؤ ہےلیکن جب ٹورونٹو میں راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز بارش کی وجہ سے متاثر ہوا، تو فیڈرر نے ایک اور کھیل میں اپنی مہارت دکھا کر سب کو حیران کردیا۔فیڈرر نے آئس ہاکی کے رنک میں اتر کر نہ صرف گول کیا۔بلکہ کینیڈین ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی کھنچائی۔