05 اگست ، 2014
ماسکو.......روس میں عالمی ٹینک ڈرائیونگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا۔اس مقابلے کا انعقاد ماسکو کے قریبی ایک فوجی تربیتی علاقے میں کیا گیا۔ جس میں قازقستان، کویت، بھارت اور چین سمیت 12ممالک نے حصہ لیا۔مقابلے میں ٹینکوں نے رکاوٹیں عبور کرنے اور نشانے بازی کامظاہرہ کیا،جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔