Geo News
Geo News

دنیا
06 اگست ، 2014

جاپان کےشہرہیروشیما پرایٹم بم حملےکو69 سال ہوگئے

جاپان کےشہرہیروشیما پرایٹم بم حملےکو69 سال ہوگئے

ٹوکیو.....جاپان کےشہرہیروشیما پرایٹم بم حملےکو 69سال ہوگئے،سانحے میں مرنے والوں کی یاد میں ہیرو شیما میں تقریب منعقد کی گئی۔6 اگست 1945 کی صبح آٹھ بج کرپندرہ منٹ پر جاپان کے شہرہیروشیما پرامریکی طیارے سے ایٹم بم پھینکا گیا، جس نے چند لمحوں میں شہر پر قیامت ڈھا دی تھی ۔ ایٹم بم کے حملے میں ابتدائی طور پر ایک لاکھ 40ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، بعد میں یہ تعداد دولاکھ ہوگئی۔ واقعے کے69 سال ہونے پر اس سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ہیروشیما میں تقریب منعقد کی گئی۔ ہزاروں افراد پیس میموریل پارک میں جمع ہوئے اور چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی۔ شرکا میں حملے کے متاثرین، جاپانی حکام اور غیرملکی مندوبین کے علاوہ امریکی سفیر بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :