06 اگست ، 2014
ٹورنٹو.....فرانس کے رچرڈ گیسکوئے نے کینیڈا کے ویزک پوسپیسیل کو شکست دے کر راجرز کپ سے باہر کردیا۔ٹورونٹو میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچ میں رچرڈ گیسکوئے بہترین فارم میں نظر آئے۔ انہوں نے مقامی کھلاڑی ویزک پوسپیسیل کو سخت مقابلے کے بعد سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔