کھیل
16 اپریل ، 2012

مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کیریئر میں 6 ہزار رنز مکمل کر لئے

مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کیریئر میں 6 ہزار رنز مکمل کر لئے

پورٹ آف سپین … آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کیریئر میں 6 ہزار رنز مکمل کرلئے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مائیکل کلارک کو چھ ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 12رنز درکا ر تھے جو انہوں نے پورے کرلئے ۔ وہ 45رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ وہ 6 ہزار رنز بنانے والے دسویں آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 49.48 کی اوسط سے 19 سنچریاں اور 22نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ 329 رنز ناٹ آؤٹ ان کا بہترین انفرادی سکور ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے سابق کپتان رکی پونٹنگ 13288 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔

مزید خبریں :