16 اپریل ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے اٹلی کے سفیر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے باہمی امور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ اطالوی سفیر ونسینزو۔ پراٹی نے نواز شریف سے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ملاقات کی، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور ملاقات میں زیر غور رہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اٹلی کو چاہئے کہ یہاں سرمایہ کاری کرے۔