پاکستان
16 اپریل ، 2012

سندھ کے 5 شہروں میں دفعہ 144نافذ، جلسے، جلوس، ریلیوں پر پابندی

سندھ کے 5 شہروں میں دفعہ 144نافذ، جلسے، جلوس، ریلیوں پر پابندی

کراچی … حکومت سندھ نے سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شکارپور اور کشمور میں دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس اور ریلیوں پر 10 روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں فریال شا ہ (رنکل کماری) کیس کی 18 اپریل کو سماعت کے باعث کسی بھی قسم کی کشیدگی کے پیش نظر ان شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں 10روز کیلئے کسی بھی جلسے ، جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی ہوگی۔

مزید خبریں :