23 جنوری ، 2012
پشاور … خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی اور نسوار کے خلاف اسمبلی فلور پر آواز اٹھائیں گے۔ وہ "خوردنی تمباکو کی روک تھام" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ نسوار کے استعمال کو ہماری ثقافت کا حصہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے، یہ ہماری ثقافت کا حصہ نہیں بلکہ انگریز کا دیا ہوا غلامی کا طوق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی صحت اور قومی غیرت کی خاطر غلامی کی اس نشانی سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔