کھیل
16 اپریل ، 2012

آئی پی ایل:دہلی ڈیئر ڈیولز نے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹوںسے ہرادیا

آئی پی ایل:دہلی ڈیئر ڈیولز نے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹوںسے ہرادیا

ممبئی…انڈین پریمیئر لیگ کے پیر کو ہونے والے 19ویں میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے اپنے روایتی حریف ممبئی انڈینز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔اس سے قبل دہلی کے کپتان وریندر سنگھ سہواگ نے وینکھڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا ٹاس جیت کر ممبئی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔تاہم یہ ممبئی کے لیے کوئی بہتر موقع ثابت نہ ہوا اور پوری ممبئی ٹیم 19.2اوورز میں 92رنز پر ڈھیر ہوگئی، یاد رہے کہ یہ ایونٹ کا سب سے کم اسکور ہے۔ممبئی کی جانب سے کپتان ھربھجن سنگھ 33اور روہت شرما29کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین دہلی کے بولروں کا مقابلہ نہ کرسکا اور ڈبل فیگر تک حاصل نہ کرسکا۔دہلی کی جانب سے شہباز ندیم،مورنی مورکل،اجیت اگرکار اور یادو نے دودو جبکہ عرفان پٹھان نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں دہلی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 14.5اوورز میں تین وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا اور 93رنز بناڈالے۔کپتان سہواگ 33،جے وردہنے17اورنامان اوجھا 13قابل ذکر بیٹسمین تھے۔ممبئی کی جانب سے ردھرا پرتاپ سنگھ نے دو جبکہ پراگیان اوجھانے ایک وکٹ حاصل کی۔شہباز ندیم کو انکی شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ یہ میچ وینکھڈے اسٹیڈیم ممبئی سے جیوسوپر کے ناظرین کو براہ راست دکھایا گیا۔

مزید خبریں :