پاکستان
23 جنوری ، 2012

سندھ ہائیکورٹ کے ججوں کو فارغ کرنے کا معاملہ: پارلیمانی کمیٹی کے منٹس طلب

سندھ ہائیکورٹ کے ججوں کو فارغ کرنے کا معاملہ: پارلیمانی کمیٹی کے منٹس طلب

کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سے وہ تمام موادطلب کرلیاہے جس کی بنیاد پر پارلیمانی کمیٹی نے ایڈیشنل ججز غلام سرور کورائی اور عرفان سعادت خان کو فارغ کرنے کی سفارش کی تھی۔ جسٹس مقبول باقر، جسٹس فیصل عرب اورجسٹس سجاد علی شاہ پرمشتمل بنچ نے آ ج کارروائی چیمبرمیں کی اور درخواست گزاروں کے وکلا کوپارلیمانی کمیٹی کے منٹس کے معائنے کی اجازت دی۔اس سے قبل ڈپٹی اٹارنی جنرل ان منٹس کو خفیہ رکھنے پر زور دیتے رہے ہیں لیکن ججوں کے وکیل طرف سے عدم اعتراض کے بعددرخواست گزاروں کے وکلا کوان منٹس کے معائنے کی اجازت دے دی۔ قاضی خالداورڈاکٹرفروغ نسیم نے معائنے کے بعدرائے دی کہ منٹس میں ان ججوں کیخلاف کوئی چیزنہیں ہے۔اس پربنچ نے آئینی درخواستوں کی سماعت چھ فروری تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت کوہدایات کی ہے کہ عدالت میں وہ موادپیش کیاجائے جس کی بنیاد پر پارلیمانی کمیٹی نے اپنی وہ رپورٹ تیار کی جس میں ان ججوں کو فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

مزید خبریں :