پاکستان
23 جنوری ، 2012

ہلاکتوں کا سبب بننے والی 3کمپنیوں کیخلاف مقدمہ درج، مالکان گرفتار

ہلاکتوں کا سبب بننے والی 3کمپنیوں کیخلاف مقدمہ درج، مالکان گرفتار

لاہور … لاہور میں مبینہ طور پر ہلاکتوں اور ری ایکشن کا سبب بننے والی ادویات ساز 3 کمپنیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ری ایکشن کا سبب بننے والی ادویات ساز 3کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمات متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز نے اپنی مدعیت میں درج کرائے جس کے بعد ان کمپنیوں کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جن کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں میگا فارما، فارما وائز اورالفا فارما شامل ہیں۔ میگافارما کے مالک کا نام طاہراعظم ہے ۔

مزید خبریں :