پاکستان
17 اپریل ، 2012

جامشورو :نجی اسکول کی چھت گرنے سے10بچے زخمی

جامشورو … جامشورو میں نجی اسکول کی چھت گرگئی، حادثے میں 10 طلبا زخمی ہوگئے ، تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،واقعہ جامشورو میں کوٹری کے علاقے ناگولائن میں پیش آیا، جہاں ایک نجی اسکول میں آٹھویں کلاس کی چھت کمزور ہونے کے باعث گرگئی، واقعے کے وقت کلاس میں 40 بچے موجود تھے جن میں سے 10 حادثے کا شکار ہوئے ، تمام زخمیوں کو تعلقہ اسپتال کوٹری منتقل کردیا گیا ہے جہاں تین بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، اسکول انتظامیہ کے مطابق جون جولائی میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران چھت کی مرمت ہونی تھی ۔

مزید خبریں :