Time 01 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

میرا کارڈ ملازموں کے پاس ہوتا ہے وہ اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں: یشما گل

میرا کارڈ ملازموں کے پاس ہوتا ہے وہ اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں: یشما گل
یشما گل نے ہانیہ عامر پر لاکھوں کیوں خرچ کیے؟اداکارہ نے انٹرویو میں وجہ بتادی/فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ یشما گل نے اداکارہ ہانیہ عامر کو بہن قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو دیا جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر کئی سوال کیے۔

دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ  سوشل میڈیا پر آپ کی ہانیہ عامر کیلئے رکھی گئی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس پارٹی پر آپ نے  ہانیہ کیلئے لاکھوں کا خرچہ کیا اس کی وجہ کیا تھی؟

اس پر یشما نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیوں کہ وہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی تھی اس لیے اس پر لاکھوں خرچ آیا، اگر آپ اس پارٹی کا بجٹ معلوم کرنا چاہ رہے ہیں تو وہ میں آپ کو نہیں بتاؤں گی ۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہانیہ عامر میری بیسٹ فرینڈ ہے اور وہ میری بہنوں کی طرح ہے۔

بعد ازاں  میزبان نے  یشما گل سے سوال کیا  کہ آپ  سب سے زیادہ کس چیز پر خرچ کرتی ہیں؟

اس کے جواب میں اداکارہ نے ایک مثال دیتے ہوئے بتایا کہ’  میں ان دنوں  گھر خریدنے کا سوچ رہی ہوں جس کا ذکر میں نے  ایک دوست سے کیا تو اس  نے مجھے بہت زیادہ قیمت کے گھر بتائے‘۔

یشما گل کے مطابق میں نے اس دوست کو بتایا کہ ’میں اڑاتی زیادہ ہوں کماتی کم ہوں‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  میرا کارڈ میری ملازمہ اور اسسٹنٹ کے پاس ہوتا ہے وہ اپنی مرضی سے خرچے کرتے ہیں اور میرے پاس اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا ۔

مزید خبریں :