پاکستان
17 اپریل ، 2012

پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریض پریشان

پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریض پریشان

لاہور… پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے تبادلوں کے خلاف آوٹ ڈور میں چھٹے روز بھی کام بند رکھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ ان ڈور اور ایمرجنسی میں بھی کام بند کرنے پر غور کررہے ہیں ۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سروسز اسپتال میں 45 ڈاکٹروں کے تبادلوں کے خلاف چھ روز سے آوٹ ڈور میں ہڑتال کررکھی ہے اور اب ہڑتال کا دائرہ کار پنجاب بھر تک کے سرکاری اسپتالوں تک بڑھا دیا گیا آوٹ ڈور میں ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو علاج کے بغیر مایوس لوٹنا پڑ رہا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت انتقامی کاروائی کررہی ہے ایسوسی ایشن کے گجرات کے صدر ڈاکٹر سعود کو گرفتار کرلیا گیا ان کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن ہڑتال کا دائرہ مزید وسیع کرنے پر غور کررہی ہے۔

مزید خبریں :