پاکستان
17 اپریل ، 2012

اسامہ کے اہل خانہ کی سزا آج رات ختم ہوگی

اسامہ کے اہل خانہ کی سزا آج رات ختم ہوگی

اسلام آباد… اسامہ بن لادن کے اسلام آباد میں قید اہلخانہ کو غیر قانونی داخلے پر ہونے والی 45 دن کی سزا آج رات ختم ہورہی ہے ، اس کے بعد انکی پاکستان سے بیدخلی کسی بھی وقت متوقع ہے ذرائع کے مطابق اسامہ بن لادن کی پاکستان میں گرفتار اہلخانہ میں سے تین بیواوٴں اوردو بالغ بیٹیوں کی سزا آج رات 12 بجے پوری ہو جائے گئی ، ان میں شامل یمن کی ایک اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی دو بیواوٴں اور بچوں کی اپنے ممالک روانگی متوقع ہے۔اسامہ بن لادن کی بیواووٴں اور بچوں کے سعودی عرب اور یمن کے سفری دستاویز تیار ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمنی بیوہ ایمل اور اس کے بچوں کی یمن کی بجائے پہلے سعودی عرب روانگی متوقع ہے، گزشتہ رات سفارتی حکام نے اسامہ کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کی تھیں اور وزرات داخلہ کے حکام کا بھی ان افراد کی بیدخلی کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا تھا۔

مزید خبریں :