23 جنوری ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی 25 جنوری سے 4 روزہ دورے پر سوئٹزر لینڈ جائیں گے، جہاں وہ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے دورہ سوئٹرزلینڈ کے دوران سرکاری وفد میں وفاقی وزراء اور سرکاری میڈیا کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم کی دورے کے دوران سوئس حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔